29 مئی 2014 - 10:28
بحران شام، صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے

بیروت میں روس کے سفیر الیگزنڈر زاسپکین نے کہا ہے کہ بعض عرب و مغربی ممالک، شام میں بحران کا سلسلہ جاری رکھ کر اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ابنا: ذرائع کے مطابق لبنان میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ بعض عرب و مغربی ممالک نے متحدہ طور پر شام میں بحران پیدا کیا ہے اور وہ اس ملک میں اپنے سیاسی، سیکیورٹی اور اقتصادی مفادات پورے کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انھوں نے شام کے بحران کے حل میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت سے گریز کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ بحران شام، صرف مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے ورنہ دوسری صورت میں بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔ بیروت میں روس کے سفیر الیگزنڈر زاسپکین نے کہا کہ ان کا ملک، دیگر ملکوں پر چند اتحادیوں کے تسلط کی روک تھام کیلئے ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے ویٹو کے حق سے استفادہ کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ان اتحادیوں نے عالمی سطح پر جو پالیسیاں اختیار کر رکھی ہیں ان کا نتیجہ صرف بحران میں اضافہ ہونا ہے۔روس کے سفیر نے کہا کہ امریکہ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بھی ثالثی کا بیڑا اٹھایا تھا مگر اسرائیل کیلئے اس کی جانبداری نے تنازعہ کے حل کو تعطل سے دوچار کردیا۔

.......

/169